مبشر علی زیدی
دوستو، میرا نام مبشر علی زیدی ہے۔ پاکستان سے تعلق ہے اور امریکا میں رہتا ہوں۔ لٹریچر، اسٹریٹیجک کمیونی کیشنز اور لرننگ ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کیے ہیں۔ جیونیوز اور وائس آف امریکا میں کام کرچکا ہوں۔ آٹھ کتابیں شائع ہوئی ہیں جن میں سے ایک ہندی اور فارسی میں ترجمہ ہوکر دہلی اور تہران سے چھپ چکی ہے۔ جنگ میں سو لفظوں کی کہانی لکھتا ہوں اور ایک اسکول میں انگریزی پڑھاتا ہوں۔ یہاں اپنی منتخب تحریریں، سوشل میڈیا پوسٹس اور ولاگ پیش کرتا ہوں۔
